پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید

راولپنڈی: دہشتگردوں نے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشتگردوں نے 12 اور 13جولائی کی رات زیارت کے قریب اغوا کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آپی ایس پی آر کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے کرنل لئیق بیگ کے کزن عمر جاوید کو بھی اغوا کیا تھا جنہیں دہشتگرد اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More