زیارت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیاہے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ سےحوالدار خان محمد شہیدہوگئے،کلیئرنس آپریشن میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے پانچ دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز کا گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کی بازیابی کےلیےعلاقے میں آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق زیارت کے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی، جسے کلیئر کردیا گیا، تاہم گھیراؤ میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کا گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کی بازیابی کےلیےعلاقے میں آپریشن جاری ہے۔۔۔
