Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایس پی آر نے بی بی سی کی خبر کو گمراہ کن قرار دے دیا

اسلام آباد: ا فواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی شائع شدہ خبر کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی اردو کی آج شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے۔ خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں، خبر پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی اردو کی جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ گمراہ کن اسٹوری بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی کی انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے۔بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے۔ ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

Related posts

طوفانی بارشوں نے گوادر سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں تباہی مچا دی

Rauf ansari

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ibrahim ibrahim

چین کا امریکہ کیساتھ مختلف معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment