Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایس پی آر کی یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں سزا کی مذمت

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار پاکستان یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے پر دی جانے والی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے پر دی جانے والی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ایسے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبے کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کشمیریوں کی جدوجہد بھارت کے غیر قانونی محاصرے کے خلاف ہے۔

Related posts

ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

Hassam alam

کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار میں تیزی

Rauf ansari

کمراٹ میں پھنسے 22افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا،آئی ایس پی آر

Hassam alam

Leave a Comment