Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکی قونصل خانہ کھولنے پر اسرائیل کو ویٹو کرنے کا حق نہیں، فلسطینی اتھارٹی

یروشلم: فلسطین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں امریکا کے دوبارہ قونصل خانہ کھولنے کے فیصلے پر اسرائیل کو ویٹو کرنے کا حق نہیں ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے سات نومبر کے وعدے کے تحت مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے لیے امریکی سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کو مسترد کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر سخت تنقید کی۔ امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا مقصد شہر میں فلسطینیوں کے لیے واشنگٹن کے اہم سفارتی مشن کو بحال کرنا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے امریکی قونصل خانے کو بند کر دیا تھا جو کہ برسوں سے فلسطینیوں کے لیے ایک طرح سے سفارت خانے کے طور پر کام کرتا رہا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسے دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

Related posts

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر سماعت مکمل کرلی

ibrahim ibrahim

حجاب تنازعہ: بھارت میں مسلمان طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا

Hassam alam

جب تک دولت نہیں بڑھتی غربت کم نہیں کی جا سکتی

Hassam alam

Leave a Comment