Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولیات ملیں گی، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت میں بہتر میکانائزیشن ٹولز اور آئی سی ٹی سے چلنے والی توسیعی خدمات کے متعارف ہونے سے پاکستان میں انقلاب برپا ہو جائے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان کے زیرصدارت ملک میں زراعت میں بہتری سے متعلق منصوبے پراجلاس ہوا۔دوران اجلاس وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یوریا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کو یوریا کی غیر قانونی ترسیل کو روک کر اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے ملک میں مویشیوں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے بچھڑے کی پرورش کے مراکزقائم کرنے اور مصنوعی انسیمی نیشن کی بہتر تکنیک متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کپاس، گندم اور چاول جیسی بڑی فصلوں میں تحقیق کے لیے پنجاب اور کے پی میں سنٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو مشینری اور زرعی سامان خریدنے میں سہولت ملے گی۔

Related posts

فرانسیسی سفیر کے معاملے پر اپنی بات پر قائم ہوں،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

سب نے فیکٹریاں بند کرکے پیسہ فلیٹوں اور سوسائٹیوں میں لگادیا،چیف جسٹس

ibrahim ibrahim

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

Hassam alam

Leave a Comment