Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افسوس ہے بیرونی سازش روکنے والوں نے کچھ نہیں کیا، عمران خان

مردان: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے بیرونی سازش روکنے والوں نے کچھ نہیں کیا۔ مجھے پتا ہے کس، کس نے سازش کی ہے، ایک، ایک کا پتا ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کو صدر مملکت نے خط لکھا ہے، کمیشن بنائیں، اوپن کورٹ میں سماعت کرائیں تاکہ پوری قوم کو میر جعفر کا پتا چلے۔ مفرور اور ڈاکوئوں نے نہیں قوم نے پاکستان کی قیادت کے فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی تواسلام آباد آنے والا سمندر سب کا بہا کرلے جائیگا۔ قوم حقیقی آزادی اور انقلاب کے لیے خوف کی زنجیریں توڑ کر میرے ساتھ آئے۔ خاص طور پر نوجوانوں کو بلانے آیا ہوں۔ جو بھی مجھ سے کم عمر ہے وہ نوجوان ہے۔

عمران خان نے منحرف اراکین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے کہ لوٹے کون ہیں مگر چیف الیکشن کمشنر کو نظر نہیں آرہا ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات ممکن نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی توہین کی گئی۔ امریکا میں ایک چھوٹا سا نوکر ہمارے سفیر کو بلاتا ہے، کہتا ہے کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو بہت نقصان پہنچے گا، کیا ہم امریکیوں کے غلام ہیں۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالشر، آصف زرداری ان کے غلام ہیں۔انصاف کے نظام پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان بڑا دلیر آفیسر تھا اسے حمزہ نے دھمکیاں دی تھیں۔ ڈاکٹر رضوان پر انہوں نے اتنا دباؤ ڈالا وہ بیچارہ ہارٹ اٹیک سے مر گیا۔ ایم کیو ایم نے بھی چن، چن کر پولیس افسروں کو قتل کروایا تھا، سارے چور اقتدار میں آکر بیٹھ گئے، تمام ادارے تباہ اور بڑے ڈاکوؤں کے کیس معاف ہوں گے، ہمارے انصاف کے نظام کی قبر کھودی جائے گی۔

Related posts

کہاں ہے سیف سٹی کراچی پروجیکٹ ؟ علی زیدی کا سوال

Nehal qavi

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

Hassaan Akif

ترکی میں چار کانوں والی بلی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment