Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرنا اعزاز ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی امن کا قابل فخر فرض نبھانے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ دو لاکھ دستے فراہم کرنا پاکستان کی امن دوستی اور امن پسندی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں اور کاوشوں کا موجودہ سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے ادارے اور عالمی سطح پر اعتراف کیا جانا ایک اعزاز ہے۔ قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے دنیا بھر میں قیام امن، انسانی خدمت اور مثالی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن کارروائیوں کے دوران پاکستان کے169 بیٹوں نے شہادتوں کا عظیم مرتبہ پایا۔ دنیا بھر میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ طرزعمل اور مشکل ترین حالات میں مثالی کارکردگی کا اعتراف باعث افتخار ہے۔

Related posts

ایشیا کپ، بھارت اورہانگ کانگ کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی

Nehal qavi

عمران حکومت پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی،آصف زرداری

ibrahim ibrahim

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواستوں کی سماعت کچھ دیر بعد

Hassam alam

Leave a Comment