Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ کھیلنا مناسب نہیں،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے تو بہتر ہوگا۔یہ مقدمہ بزدار حکومت میں درج ہوا،گرفتاری پر انہیں خوشی نہیں ہوئی ہے۔

مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں کی مزاری کی گرفتاری کی اینٹی کرپشن کے پاس کوئی وجہ ضرور ہوگی۔انہوں نے بوگس کمپنی کے نام 800کنال زمین اپنے نام منتقل کروائی اور مقدمہ بھی بزدار حکومت میں درج ہوا ۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے، شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی مگر گرفتاری پرعورت کارڈ کھیلنا مناسب نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب میری عمر 16 سال تھی مجھے چار سال اڈیالہ جیل میں رکھا گیا،جب مجھے گرفتار کیا گیا تو مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوٹ لکھ پت جیل میں تھے تو ان سے ملاقات کیلئے بچوں کے ساتھ گئی،ہم ملاقات کیلئے پہنچے تو جیلر نے آ کر کہا شہباز شریف آپ کو باہر بلا رہے ہیں۔وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ وہ باہر کیوں بلا رہے ہیں۔باہر گئی تو مجھے کہا گیا کہ نیب کی ٹیم آپ کو گرفتار کر نے آئی ہے۔والدکو بتایا تو وہ خاموش رہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، تفتیش میں پوچھا جاتا تھا کہ آپ کون سی کتاب پڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو خواتین نے گرفتار کیا ہے،مجھے دو بار گرفتار کیا گیا اور دونوں بار مرد اہلکار گرفتاری کیلئے آئے۔ڈی جی نیب نے رات 12 بجے پولیس اہلکاروں کو میری گرفتاری کیلئے بھجوایا۔میں نے کبھی مظلومیت اور عورت کارڈ نہیں کھیلا۔

عمران خان کے گزشتہ روز ملتان جلسے میں ان کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب بھی عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے دلی تکلیف ہوتی ہے،مجھے مجبوراً اس کا نام لینا پڑتا ہے کیونکہ ذمہ دار ہی وہی ہے۔ساری تباہی عمران خان نے کی اس کی جگہ کسی اور نام تو نہیں لے سکتی۔وہ یہ بتا دیں انہوں نے 4 سالوں میں کیا کارکردگی دکھائی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عمر میرے والد جتنی ہے، میں عمران خان کی بیٹی کے برابر ہوں۔عمران خان نے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کئے جو ہر عورت کے خلاف ہیں۔عمران خان جیسا شخص ہماری اقدار کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

Related posts

پنجاب پر حکمرانی کون کرے گا؟، فیصلہ کل ہوگا

Hassam alam

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت

Rauf ansari

عمران خان نے جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہو جاتی

Hassam alam

Leave a Comment