Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، آرمی چیف

اسلام آباد : 23 ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا نے جنرل ہیڈکواٹرکا دورہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔سپہ سالار نے قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق23ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء نے جنرل ہیڈکواٹرکا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی ۔دورے کے موقع پر شرکاء کو سیکیورٹی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کی جنگ سے پرعزم، مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی ترقی، خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل توجہ ہے۔فوج تمام خطرات سےملک کوبچانےکےلیےپرعزم ہے۔

Related posts

نوازشریف کو نااہل کرکے تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی کی گئی، مریم نواز

Hassaan Akif

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے، شوکت ترین

Hassam alam

مرغی خریدنے جانے والے شخص نے ایک لاکھ ڈالر جیت لیے

Hassam alam

Leave a Comment