Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت 8 ہفتوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ کا شوشہ ناکامی اور پچاس روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے، بیرونی سازش سے قوم پر مسلط ہونے کے بعد آٹھ ہفتوں میں یہ شخص ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ کا شوشہ ناکامی اور پچاس روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے، بیرونی سازش سے قوم پر مسلط ہونے کے بعد آٹھ ہفتوں میں یہ شخص ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکاہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب پر فرخ حبیب نے کہا کہ تیل، بجلی اور گیس کو چالیس سے پینتالیس فیصد مہنگا کرکے امپورٹڈ کرائم منسٹر معیشت چلانے کے مضحکہ خیز دعوے کررے ہیں، کروڑوں لوگوں کی قوت خرید تباہ کرکے دو ہزار کے لالی پاپ کا اعلان شرمناک ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ انکے گرینڈ ڈائیلاگ کے بینیفیشری صحت، معیشت، تعلیم و صنعت نہیں بلکہ مقصود چپڑاسی ہیں، ساڑھے تین سال نوکری کی درخواست ہاتھ میں لیکر گھومنے کے بعد کسی ڈائیلاگ کیلئے نہیں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اس کٹھ پتلی کو بٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ناکام تجربے کی مزید سزا قوم کو دینے کی بجائے اصلاحِ احوال کی فکر کی جائے۔

Related posts

ملک کے نہیں پی ٹی آئی کے 300 ٹکڑے ہونے چاہیئیں، مریم نواز

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176.50پرآگیا

Rauf ansari

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

Hassaan Akif

Leave a Comment