Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جہانگیر ترین گروپ کا حکومت مخالف لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیرترین کی زیرصدارت عون چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی ا کثریت نے کھل کر حکومت مخالف لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا اجلاس جہانگیرترین کی زیرصدارت ہوا جس میں جہانگیرترین گروپ کی اکثریت کاکھل کرسیاسی میدان میں آنے کا مشورہ دیا۔ ترین گروپ نےتجاویزسامنےآنےکےبعد جہانگیرترین کوحتمی فیصلے کااختیار دیدیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ کے اراکین نے کہا کہ وقت آگیاہےکہ کھل کرحکومت مخالف لائحہ عمل اختیارکیاجائے۔اکثراراکین کی حکومت مخالف لائحہ عمل میں ن لیگ کےساتھ کھڑےہونےجبکہ جھنگ سےتعلق رکھنےوالےاراکین کی آزاد حیثیت برقراررکھنےکی تجویز دی ۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے تحریک عدم اعتمادپیش ہونےپرلائحہ عمل سامنےلانےکافیصلہ کیا ہے ۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہونےپرترین گروپ اپوزیشن کاساتھ دےسکتاہے۔

Related posts

حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کر دیتی ہے

Hassam alam

منی لانڈنگ کیس:شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان دوبارہ طلب

ibrahim ibrahim

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ

Rauf ansari

Leave a Comment