Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جہانگیر ترین گروپ کا عثمان بزدار کو ہٹانے کا مطالبہ

لاہور: جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پنجاب میں نیامحاذ کھول دیا۔تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے عثمان بزدار کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نعمان لنگڑیال،عون چوہدری اور اجمل چیمہ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی جبکہ جہانگیرترین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال نے کہا کہ تمام فیصلوں کا اختیار جہانگیر ترین کو دے دیا۔مختلف پارٹیوں کے ساتھ ہمارے روابط جاری ہیں۔بدھ کو ہونے والے اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ بے لوث گروپ ہے۔ تمام ممبران جہانگیر ترین کے فیصلوں پرآمین کہیں گے۔علیم خان نے ہمارے گروپ کو جوائن کیا ہے اور ہم نے ان کو بھی بتایا ہے کہ وہ بھی جہانگیر ترین کے فیصلوں کے پابند ہونگے۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے نام بارے بتانا قبل از وقت ہوگا تاہم جہانگیر ترین کے منہ سے جو بھی نام نکلے گا اس پر کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔ ہم لوگ کوئی بغاوت نہیں کر رہے بلکہ پی ٹی آئی اور صوبے کے لیے اچھا سوچ رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم کا کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر ان کو خراج عقیدت

Nehal qavi

اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنا نااہلی کی بدترین مثال ہے، مریم نواز

Rauf ansari

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment