جہانگیر ترین 6 مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے

لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیرترین کی صحت بہتر اور ٹیسٹ کلیئرآگئے۔جہانگیرترین چھ مارچ کی رات برطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے جبکہ اہم مشاورتی اجلاس سات یا آٹھ مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد جہانگیرترین6مارچ کی رات برطانیہ سےپاکستان پہنچیں گے۔جہانگیرترین گروپ نےاہم مشاورتی اجلاس 7 یا 8 مارچ کوبلانےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتمادکےحوالےسےاہم فیصلےکئےجائیں گے۔پی ٹی آئی کاساتھ دیناہےیااپوزیشن کیمپ میں جاناہے،جہانگیرترین گروپ کااجلاس اہمیت اختیارکرگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More