Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جماعت اسلامی نے سندھ کے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا

کراچی: جماعت اسلامی نے سندھ کے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات چھین کر مالیاتی اور انتظامی معاملات پر قبضہ جمانا چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سندھ کے وسائل پر قبضہ کررہی ہے۔ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

واضح رہے سندھ اسمبلی کے باہر بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد چار روز سے دھرنے پر بیٹھی ہے۔

Related posts

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے ایک اور میڈل جیت لیا

Hassam alam

تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے، الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ،شوکاز نوٹس جاری

Hassam alam

روس یوکرین میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، انٹونی بلنکن

Hassam alam

Leave a Comment