Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملکی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی آخری آپشن ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گونگی بن گئی ہے جس کو عوام کی چیخ و پکار سنا نہیں دے رہی۔حکومت ملکی مسائل پر اندھی ہو چکی ہے۔ساڑھے تین سالوں میں وزیراعظم کا ہرنوٹس عوام پر بھاری پڑتا رہا ہے۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے حکومتی نمائندہ گورنر پنجاب کی گواہی ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔وزیراعظم گوادر پر نوٹس اور ٹویٹ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔گوادراور بلوچستان کےمسائل پر حکومت کوصرف نوٹس کی روایت تبدیل کرنا ہو گی۔ قوم نعروں، وعدوں اور اعلانات کی بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا معاملہ ہو یا قبائلی اضلاع کے لیے پیکیج کا اعلان حکومت نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔حکومت کی غلط پالیسیوں اور نااہلی سے ملک میں مڈل کلاس ختم ہورہی ہے۔غریب اور امیر کا فاصلہ بڑھ رہا ہے جو کسی بھی معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔اس وقت ملک کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے بہترین اور آخری آپشن جماعت اسلامی ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے امریکی ٹیم پاکستان آئے گی

Nehal qavi

پنجاب اسمبلی لابی کے دروازے بند، لیگی رہنماؤں کا احتجاج

Rauf ansari

کراچی:نسلہ ٹاور کے ذمےداران افسران کے گھر پر پولیس کےچھاپے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment