Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

میئر پشاور اور کوہاٹ کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف کامیاب

پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ایک کے بعد ایک دھچکے کا سامنا ہے ۔ پشاور سٹی میئر کے انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے زبیر علی نے باسٹھ ہزارتین اٹھاسی ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کرلی ۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور سٹی میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے رضوان بنگش50 ہزار169جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے زارک ارباب نے 45 ہزار ووٹ حاصل کیے۔تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حریف جماعت جے یو آئی انتخابات میں حاصل ہونے والے مجموعی ووٹوں میں بھی سبقت لے گئی ۔

چار شہروں میں میئرالیکشن میں مردان میں اے این پی ، پشاور اورکوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جبکہ بنوں میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔صوبے کےسترہ اضلاع کی چھیاسٹھ تحصیلوں میں سے باون کے موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی چودہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

جمعیت علمائے اسلام ف 18، عوامی نیشنل پارٹی 8،مسلم لیگ نون 3 ، جماعت اسلامی 2،پیپلز پارٹی ایک ،آزاد امیدوار7، اور ٹی ایل پی ایک تحصیل چیئرمین کی نشست حاصل کر سکی ہے۔

Related posts

وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا

Hassam alam

وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں، ایم کیو ایم

Hassam alam

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی،چھ افراد کا انتقال

ibrahim ibrahim

Leave a Comment