Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

جاپانی اسپیس ایجنسی اور آٹو موٹیو کمپنی کا چاند گاڑی بنانے کا اعلان

ٹوکیو: جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے میں مصروف عمل ہے جو کہ موجودہ دہائی کے آخر میں لانچ کردی جائے گی ۔

آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی جاپان کی اسپیس ایجنسی کے ساتھ ایک وہیکل پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے چاند کی سطح پر چلا جا سکے گا۔یہ منصوبہ 2040 تک انسان کے چاند پر رہنے اور پھر زندگی کو مریخ پر لے جانے کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے۔

جاپان اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے۔ یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کی لانچ اس دہائی کے آخر میں کی جائے گی۔

Related posts

متحدہ کی حکومت سے علیحدگی، اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

Rauf ansari

چین نے ڈرون اور کشتی برداردنیا کا پہلا خودکار بحری جہاز سمندر میں اتاردیا

Hassam alam

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment