Urdu
انٹرٹینمنٹ

اداکار جاوید شیخ کے جاری کردہ چیک باونس

سندھ ہائیکورٹ میں اداکار جاوید شیخ کے جاری کردہ چیک باونس ہونے کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے چیکس کے مساوی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔رقم عدالت میں جمع ہونے کی صورت میں فریقین لین دین کے معاملات طے کرلیں، پولیس کو مداخلت سے روک دیا ۔

مدعی فاروق چوہدری کے مطابق جاوید شیخ نے فلم وجود بنانے کیلیے تین کروڑ سے زیادہ قرضہ حاصل کیا۔ قرض کی واپسی کیلیے جو چیکس جاری کیے گئے ان میں صرف ایک کیش ہوسکا، دیگر چیک باونس ہونے کی صورت میں جاوید شیخ نے رقم کی گارنٹی دی۔

اداکار جاوید شیخ کے وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ کے کہا کہ چیک دباو میں لیے گئے، مدعی کو چیکس بینکس میں پیش ہونے سے روکا جائے ۔چیکس پر درج تاریخ قریب ہے،لیکن چیکوں پر زبردستی دستخط کرائے گئے ۔عدالت نے شیورٹی جمع کرانے کی جاوید شیک کی درخواست مسترد کردی اور کیش جمع کرانے کا حکم دیا۔

Related posts

فلم فورٹریس کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

اینی میٹڈ فلم دی سی بیسٹ کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

فلم فائیو ڈیز ایٹ میموریل کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment