اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسے شخص کو لاپتہ افراد کے کمیشن کے عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔
نور عالم خان نے کہا کہ اگر اگلے اجلاس میں جاوید اقبال نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال پر آمنہ مسعود جنجوعہ نے بھی خواتین کی ہراسگی کے الزامات لگائے ہیں۔