پاکستان کے مایہ ناز بیٹرجاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے۔ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیےگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نےجاوید میانداد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔ اس سے قبل وسیم اکرم ،فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔
