عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، جاوید لطیف

عمران خان پر ملک کو فتنہ فسادات کی طرف دھکیلنے کا الزام۔ وفاقی وزیر بے محکمہ میاں جاوید لطیف کہتے ہیں عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے ایک بار پھر نواز شریف کی واپسی کا دعوٰی کردیا۔ کہتے ہیں عوام نواز شریف کا جس طرح استقبال کریں گے عمران خان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر بے محکمہ میاں جاوید لطیف نے عمران خان پر ملک میں فتنہ فساد برپا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے فتنے کی پذیرائی ملک میں خون ریزی کا باعث ہوگی۔ بولے اگر اسے نہ روکا گیا تو شدید عوامی رد عمل آسکتا ہے۔

میاں جاوید لطیف نے ایک بار پھر نواز شریف کی وطن واپسی کا دعوٰی دہراتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ عوام جس طرح ان کا استقبال کریں گےعمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

میاں جاوید لطیف کے مطابق اقتدار کے لیے عمران خان کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا جو اب امریکہ کی جانب ہوگیا ہے۔ جاوید لطیف نے اپنی نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان کے متنازعہ بیانات کے ویڈیو کلپس بھی دکھائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More