Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کو اداروں کے خلاف بلیک میلنگ پر سزا دی جائے، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اداروں کے خلاف بلیک میلنگ پر نوٹس لے کر سزا دی جائے اگر وزیراعظم نے پارلیمانی کمیشن نہیں بنایا تو اسمبلی کو تالا لگا دیا جائے۔ قوم کو بتایا جائے کہ کون عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ ہے۔

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی پی ٹی آئی سربراہ پر تنقید لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو عمران خان کی اداروں پر سلطان راہی والی للکار کا نوٹس لینا چاہیے۔ قوم کو بتایا جائے عمران خان کس کا لاڈلا ہے۔ عمران خان اداروں کو بلیک میل کررہے ہیں تو انہیں کون ہے جو سزا سے بچا رہا ہے۔

سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف نے وزیر اعظم شہبازشریف سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے جس میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل کریں اور جو پارلیمانی کمیشن حقائق پر فیصلہ دے اس پر سزائیں دیں اگر ایسا نہیں ہوتا تواسمبلی کوتالا لگا دیں۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سیلاب نے بہت بڑے حصے پر تباہی مچائی۔ حکومت کے پاس لوگوں کو سہولیات دینے کےلئے وسائل محدود ہیں۔ لیکن متاثرین کی بحالی تک کوشاں رہیں گے۔

Related posts

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا

Hassam alam

قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پریکٹس

Rauf ansari

قوم اپوزیشن کو معاف نہیں کرے گی، شیخ رشید

Rauf ansari

Leave a Comment