Urdu
پاکستان تازہ ترین

سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم

کراچی: سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے سندھ حکومت بلدیاتی قانون میں ترامیم پر تیار ہوگئی۔۔بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جاری احتجاجی دھرنا 29ویں روز ختم کردیا گیا ۔

سندھ حکومت کا وفد رات گئے وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مسودے کے نکات پڑھ کے سنائے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا ہے ، سندھ حکومت 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم لائے گی، جس کے مطابق صحت سے متعلق جو ادارے لے لیے گئے تھے وہ دوبارہ بلدیاتی اداروں کے سپرد کردیے جائیں گے جبکہ میئر کراچی واٹر بورڈ اور سیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔

ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت یو سی کو ماہانہ اور سالانہ فنڈز کی فراہمی آبادی کی بنیاد پر ہوگی۔ جن معاملات پر نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوں گے ایک سے دو ہفتوں میں ایسا کر دیا جائے گا۔ صحت سے متعلق ادارے دوبارہ بلدیاتی اداروں کو دے دئیے جائیں گے۔ تحریری معاہدے کے مطابق تعلیم سے متعلق ادارے بلدیاتی اداروں کے سپرد کر دیے جائیں گے جبکہ صوبائی فنانس کمیشن بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سنبھالنے کے بعد دیا جائے گا۔

معاہدے میں طے پایا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس سے حاصل رقم ان کے حصے کے مطابق ادا کیا جائے گا،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈیولپمنٹ اتھارٹیز میں میئر اور چیرمین کو اختیارات دئیے جائیں گے جبکہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میئر کراچی کے ماتحت ہوں گے۔ اس کے علاوہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کیلئے سندھ حکومت بلدیہ عظمیٰ کی بھرپور مدد کرے گی۔

سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تحریری معاہدہ کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی کامیابی پر آج ادارہ نور حق پر یوم تشکر بنایا جائیگا۔

Related posts

آئین شکن عمران خان ملک کا غدار ہے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

حصص بازار کے100انڈیکس میں 35 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

اسلام آباد ہائی کورٹ: سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا

Hassam alam

Leave a Comment