Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکہ یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا،جوبائیڈن

امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین میں روسی جارحیت کا عسکری جواب دیا تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔امریکہ یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا۔

جوبائیڈن نے فلاڈفیا میں ڈیموکریٹس سے گفتگو میں کہا کہ ہم روس سے جڑے نیٹو ممالک سمیت نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کادفاع کریں گےاگر ہم جواب دیتے ہیں تو یہ تیسری جنگ عظیم ہوگی حالانکہ نیٹو کی سرزمین پر ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔ ہم یوکرین میں تیسری عالمی جنگ نہیں لڑیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روس پہلے ہی عالمی پابندیوں کی زد میں ہے مزیداجتماعی اقتصادی اقدامات روس کی معیشت کے لیے دھچکا ہوں گے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اتحادیوں کے ساتھ ملکر روس پر مزید اقتصادی پابندیوں کا اعلان بھی کیاجس میں روسی سمندری غذا اور ہیروں کی درآمد شامل ہے۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ روس کے لیے تجارتی مقصد کی خاطر بہتر قوم کا درجہ واپس لے رہاہے۔

Related posts

پابندی کے باوجود اپنے حلقے میں گیس پائپ لائن منظور کروائی، فیاض چوہان

Rauf ansari

کاروباری ہفتے میں مندی، مارکیٹ نے 43 ہزار کی حد گنوا دی، ڈالر کی اڑان بھی جاری

Nehal qavi

وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment