Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

متحدہ اپوزیشن کا او آئی سی اجلاس سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پرمشترکہ اعلامیہ میں اہم اعلان کیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے وزراء خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلی شخصیات کی پاکستان آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں ۔

متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ ہم ان کے جذبے اور عزم کی تحسین کرتے ہیں کہ وہ افغانستان، جموں و کشمیر، فلسطین سمیت اسلامی دنیا کو درپیش کثیر الجہتی درپیش اہم مسائل پر غور کے لئے 22 اور 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد شریف لارہے ہیں۔ ہم ان کی پزیرائی اور استقبال کے لئے چشم براہ ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن انہیں یقین دلاتی ہے۔ ان کی آمد کے موقع پر پورا پاکستان انہیں خوش آمدید کہتا ہے۔اور ان کی اسلام آباد میں موجودگی کے دوران مہمان نوازی کی روایتی چاشنی، احترام، تقاضوں کے مطابق خوش گوار ماحول استوار کرنے میں اپنا کردار یقینی بنائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن ایسی فضا کی تشکیل میں بھرپور حصہ ڈالیں گے جس میں معزز مہمان اپنے طے شدہ امور پوری توجہ، انہماک اور دلجمعی سے انجام دے سکیں۔


اعلامیےکے مطابق اوآئی سی کے معزز مہمانوں کے خیر مقدم اور تکریم کے لئے ہی متحدہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کی تاریخوں میں تبدیلی کی۔ اپنے کارکنان کو 25 مارچ سے پیشتر اسلام آباد نہ آنے کی ہدایت کی۔ پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو کسی طور او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ معزز مہمانان گرامی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار رہے گا۔وہ اچھی یادیں لے کر وطن واپس تشریف لے جائیں گے۔

Related posts

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

Hassaan Akif

توہین عدالت کے مقدمہ میں عمران خان کو سات روز میں جواب جمع کرانے کا حکم

Nehal qavi

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی کی 9 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

Hassam alam

Leave a Comment