Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مشترکہ پارلیمانی اجلاس، وزیراعظم کی بابراعوان سے مشاورت

اسلام آباد:قومی اسمبلی اورسینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزارت میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نےقومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کے معاملے وزارت میں اہم اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور کے اعلیٰ افسران شریک ہونگے۔اجلاس میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کی تاریخ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا ہے کہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی ہے جبکہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی جس میں اجلاس جلد طلب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

Related posts

نیٹو کی جانب سے آج یوکرین کیلئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کیے جانے کا امکان

Hassam alam

عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنواسکتا ہوں، شیخ رشید

Rauf ansari

قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 منظور کرلیا

Rauf ansari

Leave a Comment