Urdu

اسلام آباد : انسداددہشتگردی کی عدالت نے گرفتار سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار اینکر پرسن جمیل بیگ کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ پولیس نے سخت سیکیورٹی میں محسن جمیل بیگ کو عدالت پیش کیااور محسن بیگ کو کمرہ عدالت پہنچانے کے بعد کمرہ عدالت کو بند کردیاگیا اور میڈیا کو بھی باہر نکال دیا گیا جس پر احتجاج کے بعد عدالت نے میڈیا کو کمرہ عدالت آنے کی اجازت دی۔

دوران سماعت عدالت سے محسن بیگ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔اس موقع پر محسن جمیل بیگ نے کہاکہ میرے گھر میں ریڈ کر کے عجیب ماحول بنایا گیا۔ میں 32 سال سے صحافت میں ہوں۔ ایف آئی اے مجھے کال کر کے بلا سکتا تھا۔مقامی پولیس کوبتائے بغیر سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا۔ میرے گھر پر بیوی بچے تھے۔آج کل وارداتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ کیا معلوم کون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی حراست میں تھا مجھ پر تشدد کیا گیا۔عدالت میرا میڈیکل کرنے کا حکم جاری کرے۔میرے ناک کی ہڈی اور پسلیاں توڑ دی گئی ہیں۔میرے تمام اسلحے لائسنس یافتہ ہیں۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجودہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ بغیر وردی ریڈ نہیں کیا جا سکتا۔ان کو کہا پتہ ہے کہ ایف آئی اے والے ہیں یا کوئی چورڈاکو،عدالت نے کہاکہ ابھی ان تمام معاملات کی تفتیش ہونی ہے۔

وکیل نے کہاکہ آپ جسمانی ریمانڈ نہ دیں۔جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیں۔ابھی معاملے کی تفتیش ہونی ہے تب تک جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے تاہم عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرمحسن جمیل بیگ کو پولیس کے حوالے کردیا۔

Related posts

عمران خان غریبوں کے دکھوں کا مداوا کررہے ہیں، فواد چوہدری

Rauf ansari

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی کال کو گیڈر بھبھکی قرار دیدیا

Nehal qavi

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے مستعفی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment