Urdu
پاکستان تازہ ترین

صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کی مخالفت کردی

الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ آرڈیننس کی مخالفت کردی۔ مشترکہ اعلامیہ میں پیکا مسودہ کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس، سی پی این ای اور اے پی این ایس کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ آرڈیننس مسترد کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس آزاد صحافت اور میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔ صدارتی حکم نامہ کے تحت میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کرنے کے اقدام کو قانونی طور پر چیلنج کیا جائے گا۔ میڈیا کمیونٹی اور سول سوسائٹی نے پیکا دوہزار سولہ کی کالی شقیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Related posts

عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کے 31 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

Hassam alam

سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا، اعظم نذیر تارڑ

Rauf ansari

Leave a Comment