Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کا مثبت تشخیص اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اے پی این ایس کے عہدیداران نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اے پی این ایس کے عہدیداران نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہآئین پر عملدرامد ہر خاص و عام پر لازم ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق کے لیے مرحلہ وار سلسلہ 6 جون سے شروع ہو گا۔اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق استعفوں کی تصدیق ضروری ہے۔آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ملکی مفاد میں ہے۔جمہوری اداروں کی مضبوطی سے عوام کا اپنے نمائندوں پر اعتماد بحال ہو گا۔پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا حل نکالنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ زمہ داری ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخیص اجاگر کرنے میں صحافت کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔موجودہ پارلیمنٹ میں عوامی مفادات کے موضوعات پر بحث اور قانون سازی کی جا رہی ہے۔میڈیا اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے۔

Related posts

سپریم کورٹ کا تحقیقاتی اداروں میں مبینہ حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس

Hassam alam

حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے چند لوگوں کی ضرورت ہے

Hassam alam

ترک صدر کا شرح سود میں اضافے سے صاف انکار

Hassam alam

Leave a Comment