Urdu
Uncategorized

جے ایس بینک جعلی سونا کیس،حتمی چالان منظور

کراچی: جے ایس بینک میں جعلی سونا رکھوا کر قرضہ حاصل کرنے کے کیسسز میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے تفتیشی افسر کی جانب سے کیسسز کے حتمی چالان عدالت میں پیش کردئیے گئے ہیں عدالت نے چالان منظور کرلئے ہیں۔

کراچی کی اسپشل بینکنگ کورٹ میں جے ایس بینک میں ہونے والی جعل سازی کے مقدمات میں حتمی چالان جمع کروادئیے گئے جسکے بعد اب آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کی جائیں گی اور پھر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

حتمی چالان میں بتایا گیا کہ ملزمہ عائشہ مرزا نے واردات میں کلیدی کردار ادا کیا، ملزمہ فرضی کلائنٹس بنا کر بینک سے قرضے حاصل کروانے میں مدد کیا کرتی تھی۔

سونے کے جعلی ہونے کا انکشاف بینک کے أڈٹ کے دوران سامنے آیا تھا دونوں برانچوں کے مینیجر، آپریشن منیجر ،گولڈ فنانس افسر اور دیگر عملہ اس جعلی سازی میں ملوث بتایا گیا ہے ملزمہ عائشہ مرزا نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور رقم بھی واپس کی ہے دونوں برانچوں سے 73 کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی تھی۔

Related posts

شہبازشریف منی لانڈرنگ کے مرتکب پائے گئے، شہزاد اکبر

Rauf ansari

حنا ربانی کھر سے ازبکستان کے سفیر اوےبک عثمانو کی ملاقات

Zaib Ullah Khan

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 15افراد جاں بحق، تعداد 164 ہوگئی

Hassam alam

Leave a Comment