Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی سفارش کردی

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی سفارش کردی۔جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی سفارش کردی ہے۔ معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔ ستمبر 2021 کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری نہیں ہوسکی تھی۔‏جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں‏5 ممبران نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دی۔

جسٹس عائشہ اے ملک 1966ء کو پیدا ہوئیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے ابتدائی تعلیم پیرس، نیویارک اور پھر کراچی سے حاصل کی۔ انہوں نے بی کام کراچی سے کرنے کیا اور لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ ایل ایل ایم انہوں نے ہارورڈ لاء سکول امریکا سے کیا۔

پچپن سالہ جسٹس عائشہ ملک نے بطور جج لاہورہائیکورٹ عہدہ کا حلف 27 مارچ 2012ء کو اٹھایا تھا۔ جسٹس عائشہ اے ملک مارچ 2031 تک عدالت عظمیٰ کی جج رہیں گی۔ جسٹس عائشہ ملک لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

Related posts

فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا: خواجہ سعد رفیق

Hassam alam

منحرف ارکان 7 دن میں پوزیشن واضح کریں، فواد چوہدری

Rauf ansari

گورنر پنجاب سے بر طانوی ہاؤس آف لارڈ ز کے رکن کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment