Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہئے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہئے ۔ پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا اور ججز کا کام ایک ہے کہ وہ دونوں آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا کام ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

دارالحکومت میں لائرزکمپلیکس کی تعمیرکے آغاز کے موقع پراسلام آباد بارکی جانب سے یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے پرچم کشائی کی۔

چیف جسٹس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکیل کا کام مقدمے کی پیروی جبکہ جج کا کام مقدمے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، دونوں آئین اورعدلیہ کی آزادی پریقین رکھتے ہیں، میں بنیادی طور پر وکیل ہوں، صرف بینچ کی دوسری سائیڈ پر بیٹھ گیا ہوں، میری واپسی بھی آپ کے پاس ہی ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کہنا تھاکہ آپ کے کچھ مسائل ہیں، ان کی کیا نوعیت ہے، اس کا علم نہیں تاہم کافی سارے معاملات تو نمٹ چکے ہیں اور اگر میں کوئی قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ہوا تو ضرور لوں گا ۔

Related posts

کابل میں 3 دھماکے، 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

Hassam alam

قومی اسمبلی:حکومتی رکن بھی حکومتی رویے پر نالاں

ibrahim ibrahim

ن لیگی رکن اسمبلی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز

Hassaan Akif

Leave a Comment