Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم برستی بارش نے شہر کا موسم سہانا کردیا، سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاون اور نارتھ کراچی میں سترہ سترہ ملی میٹر ریکارڑ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج رات بھی ہلکی بارش کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق صبح سویرے ہی شہر قائد کے آسمان پر کالے بادل گھر آئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش برسی۔ کچھ ہی دیر برسنے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں سترہ اعشاریہ چار ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں سترہ اعشاریہ دو ملی میٹر ریکارڑ کی گئی، سرجانی میں 14.2 ملی میٹر بارش ہوئی، گڈاپ میں 9.6، یونیورسٹی روڈ پر 9، قائد آباد میں 6.5 ،گلشن معمار میں 5.5 ، کیماڑی میں 4.5، جناح ٹرمینل پر 3.8 ملی میٹر بارش ہوئی، ناظم آباد میں 1.5 ، اورنگی اور ڈی ایچ اے میں ایک ایک جبکہ مسرور بیس پر اعشاریہ پانچ ملی میٹر بارش ریکارڑ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوں کا کم دباو جنوبی بلوچستان پر برقرار ہے،جس کے باعث کراچی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آج رات ہلکی بارش متوقع ہے۔

Related posts

پاکستان اورآسٹریلیا کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ibrahim ibrahim

الیکشن کمیشن کا جھگڑے کے واقعات کا نوٹس

ibrahim ibrahim

پی ایس ایکس کے 100انڈیکس میں 476 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment