Urdu
پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی سندھ کے لئے سیکورٹی رسک ہے،مصطفی کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے نئے بلدیاتی بل کو سندھ اور عوام دشمن بل قرار دیتے ہوئے رد کردیا کہا پیپلز پارٹی سندھ کے لئے سیکورٹی رسک ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے کالے قانون کے خلاف ہر سطح اور فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا پپلز پارٹی کی حکومت صوبے کے لئے سیکورٹی رسک بن گئی ہے ۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی 13 سالہ کارکردگی یہ ہے کہ بچوں کو سندھ میں کتے کاٹیں توویکسین تک میسر نہیں۔ 23سو ارب تعلیم پر خرچ کئے 11ہزار اسکول گھوسٹ اور لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والا بلدیاتی بل آئین پاکستان سندھ اور عوام دشمن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بل کے حوالے سے تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

Related posts

پٹرول مزید مہنگا ہوگا اور بے روزگاری بھی بڑھے گی، شوکت ترین

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایل 7 پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم کا چینی تاجروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا عزم

Rauf ansari

Leave a Comment