Urdu
پاکستان تازہ ترین

عمران خان پاکستان کیلئے جنگی جہازوں سے زیادہ خطرناک ہے،مصطفی کمال

کراچی:پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے جنگی جہازوں سے زیادہ خطرناک ہے،عمران خان میں وفا نہیں ہے،عمران خان نے چار سالہ حکومت میں کیا کام کیا ہے ایک کام بھی بتائیں،عمران خان پاکستان کیلئے جنگی جہازوں سے زیادہ خطرناک ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ چار سال میں عمران خان کے پاس ساری پاور تھی، ادارے تھے، کوئی کارکردگی نہیں، ایک کام نہیں کیا،اپنی مایوس کارکردگی پر معافی مانگنے کی بجائے کہہ رہے ہیں کی میرے خلاف سازش ہوئی،جس میں ادارے، صحافی، عدلیہ ان کے خلاف ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان نے حکومت چھوڑنے سے پہلے زرداری صاحب کو نواز شریف کو چھوڑ کر ساتھ دینے کا میسج بھجوایا،عمران خان نے اپنی حکومت جانے کے بعد بیانیہ بنایے ہیں،عمران خان اپنی کارکردگی بیان کرنے کی بجائے آپ کے خطابات میں فرح گوگی کا دفاع کر رہے ہیں،مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے کسی ایک بھی فرد کو وفاقی ادارے میں نوکری نہیں دی،حیدرآباد یونیورسٹی کا افتتاح وزیر اعظم ہاؤس میں کیا۔

Related posts

لائیو نشریات کے دوران اینکر کی اہلخانہ کو طوفان کی اطلاع

Hassam alam

نائجیریا میں مسجد پر حملہ، 16 نمازی شہید

Hassam alam

پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment