Urdu
پاکستان تازہ ترین

پیپز پارٹی سندھ میں مودی سے زیادہ خطرناک ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کاکہناہے کہ پیپز پارٹی سندھ میں مودی سے زیادہ خطرناک ہے،یہ جو سندھ میں تباہی ہو رہی ہے وہ 2008 میں اس وقت شروع ہوئی جب زرداری کو نائن زیرو بلایا گیا۔

کراچی پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا گزشتہ دنوں سندھ کے چودہ اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہوئے،وہاں جو کچھ ہوا اس نے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو اپنی ذاتی جاگیر بنادیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم کو دعوت دیتے ہوئےکہاکہ حکومت چھوڑ کر شہر اوراس صوبے کے لیے سڑکوں پر آؤ،مصطفی کمال اور اس کے ساتھی تمھارے ساتھ کھڑے ہونگے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کامزیدکہناتھاکہ کہا پولیس پیپلز پارٹی کے کارکنان بن کر ٹھپے لگا رہی تھی،ہم پر جان لیوا حملہ ہوا اور کارکن کا سرے عام قتل ہوا لیکن یہ سیاسی پولیس آج تک جائے وقوعہ پر نہیں آئی۔

Related posts

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا،مصطفی کمال

ibrahim ibrahim

ہم عمران خان کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے

Hassam alam

بھارت میں قید 12 پاکستانیوں کی وطن واپسی

Rauf ansari

Leave a Comment