کراچی: بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے نام پر بھتہ خوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔ ملزم کامران عرف مرغی پولیس کے نام پر ٹھیلے والوں سے بھتہ لیتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے ملزم کامران عرف مرغی گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کامران عرف مرغی کو ایک شہری کی درخواست پر فوری کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کامران عرف مرغی بلال کالونی کی حدود میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا جو عرصہ دراز سے پولیس کے نام پر بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرتا تھا۔ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد بھتے کی ایف آئی آر درج ہیں۔
بلال کالونی کے پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور کرولا گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
