Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مہنگائی مقامی نہیں عالمی مسئلہ ہے، کامران بنگش

پشاور : صوبائی وزیر اطلاعات اور ترجمان صوبائی حکومت کامران بنگش کہتے ہیں مہنگائی مقامی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے ۔ پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے ۔

سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جرمنی ، امریکہ ، برطانیہ اور کنیڈا سمیت تمام ممالک مہنگائی کی لپیٹ میں آئے ہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بڑی مقدار میں چینی خیبر ٌپختونخوا پہنچ چکی ہے اب چینی نوے روپے کلو میں فروخت ہو گی ۔

کامران بنگش کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے2020.21 میں گندم کی مد میں گیارہ ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جس سے 2 لاکھ خاندانوں کا فائدہ ہے ۔

Related posts

اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول بند نہیں ہوں گے

Hassam alam

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کےخلاف نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج

ibrahim ibrahim

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، جوان شہید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment