کراچی: رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل برین ہیمرج کا شکار ہوگئے۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے نجی اسپتال میں ایم کیو ایم کے رہنماء کنور نوید جمیل کی عیادت کی اورایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کنور نوید جمیل کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، کنور نوید جمیل بھائی ہمارے سینیئر اور اچھے ساتھی ہیں وہ جلد ایوان میں ہمارے ساتھ ہونگے۔
