Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی میں کل رات سےموسلا دھار بارشوں کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کے تیسرے اسپیل کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگاجبکہ اندرون سندھ میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کل رات سے کراچی کو متاثر کرنا شروع کرے گا،کراچی میں کل رات سے 26 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ بارش کے دوران تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔50 تا 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں،

سندھ بھر سمیت کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے،تیز ہواؤں یا آندھی کی صورت میں کمزور املاک کو نقصان کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ذکر نہیں ہے، ترجمان پاک فوج

Hassam alam

عثمان بزدار نہیں ہوں جوخاموشی سے گھرچلا جاؤں، عمر سرفراز چیمہ

Rauf ansari

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

Hassam alam

Leave a Comment