Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آج دوپہر سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،آج دوپہر سے بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی پر گرد آلود ہوائین چلینگی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں شمال مغرب سے گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث دو دن سردی بڑھ جائے گی۔

کراچی میں ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے، کچھ علاقوں میں 60 تا 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائوں کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

پنجاب میں نکاح کےلیےختم نبوتﷺکے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

Hassam alam

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 23مئی کو ہوگا

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment