Urdu
تازہ ترین جرائم

کراچی میں جرائم پیشہ افراد سرگرم،پولیس ناکام

کراچی میں جرائم پیشہ افراد سرگرم،شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی وارداتوں کی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس حرکت میں نہ آسکی، ملزمان نے شہریوں سے لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا۔

شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے، کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ملزمان کی دلیری کے ساتھ واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کار سوار فیملی کو لوٹ لیا ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ کا استعمال کیا۔ ملزمان فیملی سے موبائل فون اور نقد رقم لے کرفرار ہوگئے۔

گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے بائیک پر بیٹھے شہری کو لوٹ لیا،ملزمان میں سے ایک نے موٹرسائیکل سے اتر کو شہری کو اسلحہ دکھا کر ہراساں کیا اور شہری کا بیگ چھین لیا متاثرہ شہری کے مطابق بیگ میں 6 لاکھ 20 ہزار روپے اور دیگر کاغذات تھے، واقعے کے خلاف درخواست گلستان جوہر تھانے میں جمع کرادی ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی سامنے نہیں آسکی ۔

ادھر عزیزآباد کے علاقے بلاک 2 میں موٹر سائیکل چھینے کی واردات سامنے آئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی گئی، سی سی ٹی وی میں ملزمان کا چہرہ صاف نظر آرہا ہے شہر میں موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جانے کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔

Related posts

کشمیری پرامن جدوجہد آزادی پر یقین رکھتے ہیں،مشعال ملک

ibrahim ibrahim

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Hassam alam

متحدہ اپوزیشن کا منی بجٹ روکنے کیلئے حکومت کا بھرپور مقابلے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment