Urdu
تازہ ترین جرائم

کراچی: صدر کے علاقے میں فائرنگ سے سابق پولیس افسر سمیت دو افراد قتل

کراچی: آج صبح صدر کے علاقے میں فائرنگ سے سابق پولیس افسر سمیت دو افراد قتل ، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے نو خول تحویل میں کے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

صدر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو کے قتل میں نامزد ملزم سابق پولیس افسر چاند خان نیازی اور ساتھ کو قتل کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا ۔۔ پولیس کے مطابق مقتولین عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے ۔جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے نو خول ملے ہیں

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے ،پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تین ماہ قبل بھی ارشد پپو کیس میں ملوث ایک ملزم کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیا تھا دونوں واقعات مماثلت رکھتے ہیں۔دونوں واقعات کی تحقیقات ایک ہی ٹیم سے کروانے پر غور کر رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کی اماراتی وزیر شیخ النہیان بن مبارک سے ملاقات

Rauf ansari

تحریک انصاف کا 14 اگست کو جلسہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

عبدالغفور حیدری کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

Hassaan Akif

Leave a Comment