Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ، سندھ بھر میں کراچی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ستانوے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 94 کراچی کے ہیں۔ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع وسطی ہے جہاں 27 کیسز، ضلع شرقی 26 کیسز، ضلع جنوبی 17 کیسز، ضلع غربی 9، ضلع کیماڑی 7، ضلع کورنگی 2 اور ضلع ملیر میں 2 کیسز رپورٹ کیئے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں 2 اور لاڑکانہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 347 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ رواں سال سندھ بھر میں 2 ہزار 922 ڈینگی کیسز رپورٹ کیئے گئے۔

Related posts

سری لنکن شہری کا بہیمانہ قتل شرم ناک اور قابل مذمت ہے، آرمی چیف

Rauf ansari

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت12مئی تک ملتوی

Zaib Ullah Khan

عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment