Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی میں تیز گرد آلود ہوائوں کا سلسلہ جاری

کراچی: شہرِ قائد میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جنوب مغرب سے ہوائیں 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل تک شہر میں تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 63 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ بالائی سندھ میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ موجود ہے،مغربی ہوائوں کے سلسلے کے سبب کراچی اور مکران کی جانب ہوا کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت شہر میں 30 ناٹ یا 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہیں، کچھ علاقوں میں 35 ناٹ یا 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ بھی چل رہے ہیں،اس دوران شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

Related posts

اگر پیر کو رانا شمیم اصل بیان حلفی پیش نہیں کرتے تو فرد جرم عائد کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Hassam alam

پی پی رہنما خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ ضمانت پر رہا

Rauf ansari

ایون فیلڈ ریفرنس: سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی

Hassam alam

Leave a Comment