Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی:کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمکل فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمکل فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا۔

کورنگی مہران ٹاؤن کیمیکل فیکٹری میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ نے شہر بھر سے گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی ہیں۔ ترجمان سینٹرل فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو دوسرے اداروں سے بھی مدد طلب کریں گے،حکمت عملی کے تحت آگ کو دیگر فیکٹریوں تک پھیلنے سے روک رہے ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق واٹر بورڈ کے فیوچر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے ہیں،فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل فائر بریگیڈ حکام سے رابطے میں ہیں،آگ پر قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

Related posts

شہبازشریف کی ایک نہیں بلکہ اربوں دھیلے کی کرپشن پکڑی گئی ہے، فرخ حبیب

ibrahim ibrahim

پنجاب کے 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

Rauf ansari

غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹرقائم

Rauf ansari

Leave a Comment