Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی:گلشن اقبال کے نزدیک جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے5بچے جھلس کر جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے نزدیک جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے پانچ بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔گلشن اقبال بلاک انیس عزیز بھٹی پارک کے قریب چھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، افسوسناک واقعے میں پانچ جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جھگیوں میں آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔ آگ کی زد میں آکر پانچ بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں بارہ سالہ صائمہ، گیارہ سالہ فرحان، نو سالہ کامران، آٹھ سالہ طیبہ اور چار سالہ بچی شامل ہیں ، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related posts

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ای سی پی افسران کی تنزلی

Rauf ansari

مہنگائی کی مجموعی شرح 18اعشاریہ42 فیصد ہوگئی

Rauf ansari

مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی چپڑاسی کی انٹری

Hassam alam

Leave a Comment