لاہور: : پی ایس ایل 7 کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو22 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیے جانے والے 150 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بناسکی۔ کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل کراچی کنگز لاہور قلندرز کی بولنگ کے آگے بے بس نظر آئی اور 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور قلندرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔
