Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی کو مالی خودمختاری دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

کراچی: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے کام جاری ہے ۔گرین لائن بس منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اگست223 میں کے فور منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبہ وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔

کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی جدید شہر جدید ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا ہے ۔ کراچی کو فنکشنل اورخوشحال کرنا پاکستان کوخوشحال کرنا ہے۔کراچی پاکستان کی ترقی کا مرکز ہے کیونکہ ملک کی خوشحالی شہر کی ترقی سے وابستہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لئے پانی کے منصوبہ کے فور کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھا جائیگا اور یہ منصوبہ آئندہ چودہ سے پندرہ مہینے میں مکمل ہو گا۔پانی کے منصوبے ”کے فور” کے ذریعے کراچی کو کینجھر جھیل سے پانی فراہم ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی کو ہم نےکھنڈر بنتے دیکھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے کراچی کو مالی خودمختاری دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ وفاقی حکومت کی صحت کارڈ سکیم سے فائدہ اٹھائے کیونکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا بھی اس سکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کامیاب پاکستان احساس کارڈ’ احساس راشن پروگرام اور صحت اور کسان کارڈ سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں مکمل شمولیت اختیار کرے۔

Related posts

ریاست مدینہ بنانے والے سابق حکومتوں کی پالیسی پر گامزن ہیں، سراج الحق

Rauf ansari

دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس فوری چلانے کا حکم

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment